اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب شامي وزير خارجہ نے ملك ميں فوجي مداخلت، دہشتگردي كے فروغ اور تخريب كاريوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ناجائز صہيوني رياست شام كي بگڑتي ہوئي صورتحال سے بہت فائدہ اٹھارہي ہے.
يہ بات 'فيصل مقداد' نے گزشتہ روز المنار ٹي وي چينل كو خصوصي انٹريو ديتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ دشمن ممالك فوجي مداخلت كے ذريعے شام ميں دہشتگردي اور تخريب كاريوں كو فروغ دے رہے ہيں.
انہوں نے كہا كہ اگر صہيونيوں كے مفادات كے تحفظ كي بات نہ ہوتي تو گزشتہ امريكي حكومت شام ميں دہشتگردوں اور تخريب كاري كرنے والے عناصر كي حمايت نہ كرتي.
اعلي شامي سفارتكار نے بتايا كہ يورپي ممالك نے بھي صہيونيوں كو تحفظ فراہم كرنے كے لئے دہشتگردي پر بھاري سرمايہ كاري كي تھي.
انہوں نے كہا كہ ہمارے روسي رفقائے كار شام ميں امن عمل اور سياسي كاوشوں كو آگے بڑھانے كے لئے مدد فراہم كر رہے ہيں مگر ان كا مقصد شام كے آئين اور اندروني معاملات ميں مداخلت نہيں ہے.
انہوں نے بتايا كہ روس سمجھتا ہے كہ شامي عوام ہي اپنے مستقبل كے لئے فيصلہ كرسكتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲